حیدرآباد۔26۔فروری(اعتماد نیوز)بہار کی مشہور سیاسی جماعت لوک جن شکتی
پارٹی ( ایل جے پی) جو ایک دور میں بہار کی سیاست میں دھوم مچاکر کمزور پڑ
گئی آج اس جماعت نے بی جے پی سے
اتحاد کو قطعیت دیتے ہوئے تین دن سے جاری
کشمکش کا خاتمہ کی۔چنانچہ اسکے تحت عام انتخابات میں بی جے پی ایل جے پی کو
آٹھ لو کسبھا سیٹ دیگی ۔ اور باقی سیٹوں میں وہ بی جے پی کا ساتھ دے گی۔